ڈولی چائے والا کا پورے ملک میں اپنی ’ٹپریاں‘ اور ’کھوکھے‘ کھولنے کا اعلان

0 minutes, 1 second Read

انٹرنیٹ پر اپنے منفرد انداز، دلکش لباس اور تھیٹرک چائے بنانے کے اسٹائل کی وجہ سے مقبول ہونے والے ڈولی چائے والا نے حال ہی میں ملک بھر میں اپنی چائے کی دکانیں اور موبائل کارٹس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک دلکش پوسٹ میں، انہوں نے ”ڈولی چائے“ فرنچائز کے آغاز کی خبر دی، جس کا مقصد ہر شہر اور قصبے میں مقامی افراد کو کاروباری مواقع فراہم کرنا ہے۔

فائر فائٹر نے آگ میں لپٹے موٹر سائیکل پر طویل فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پوسٹ میں کہا گیا، ”یہ صرف ایک چائے کا برانڈ نہیں، یہ ایک ثقافتی تحریک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر گلی، ہر محلے میں ہماری خوشبو بکھرے اور چائے کے شوقین افراد کو ایک منفرد تجربہ ملے۔“

ڈولی چائے والا نے فرنچائز حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک گوگل فارم بھی شیئر کیا ہے، جس کے ذریعے لوگ ”ڈولی چائے“ اسٹور یا کارٹ کے مالک بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اے سی سے نکلنے والا پانی گھریلو کاموں میں کیسے بہترین متبادل ہوسکتا ہے؟

اس موقع پر ان کا کہنا تھا، ”یہ وقت ہے خواب دیکھنے کا، اور اُن خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا۔ اگر آپ کے پاس جذبہ ہے، تو یہ سفر آپ کے لیے ہے۔“

سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے ڈولی کی کامیابی کو سراہا، جبکہ دیگرصارفین سے ان کی یہ کاروباری پوسٹ ہضم نہ ہوسکی۔

ایک صارف نے لکھا، ”جب دل سے محنت کی جائے تو ہر چائے والا بھی اسٹار بن سکتا ہے۔“ جب کہ ایک اور تبصرہ یوں تھا، ”ٹرینڈز آتے ہیں اور جاتے ہیں، لیکن برانڈز وہی بچتے ہیں جو معیار اور مستقل مزاجی کے ساتھ چلیں۔“

یاد رہے کہ ڈولی چائے والا کو اس وقت عالمی توجہ ملی جب انہوں نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی، بل گیٹس کو اپنی چائے پیش کی۔ اس لمحے نے ان کے کیریئر میں اہم موڑ پیدا کیا اور انہیں ایک ”وائرل سنسنی“ بنا دیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ”ڈولی چائے“ کا یہ نیا سفر ہندوستان کی کاروباری دنیا میں کتنی کامیابی حاصل کرتا ہے اور آیا یہ ٹرینڈ طویل عرصے تک برقرار رہتا ہے یا نہیں

Similar Posts