سندھ توانائی کا حب ہے، توانائی کے مسائل فوری حل کیےجائیں گے، صدر آصف زرداری

0 minutes, 0 seconds Read

صدر مملکت آصف زرداری نے وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سندھ توانائی کا حب ہے، سندھ کے توانائی مساٸل فوری طورپرحل کیے جائیں گے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں سندھ کی نماٸندگی نہ ہونے کے باعث مساٸل ہیں، کے الیکٹرک میں صوبائی حکومت کی نماٸندگی کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبے کو درپیش توانائی کے مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ توانائی کا حب ہے اور صوبے کے توانائی سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سندھ حکومت کے توانائی سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں۔

وزیر توانائی ناصر شاہ نے صدر کو آگاہ کیا کہ بجلی کمپنیوں میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث متعدد انتظامی اور عوامی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں میں صوبائی حکومت کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

ناصر شاہ نے صدر کو سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کے قیام پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ سیپرا کا مقصد ہے ”اپنی بجلی، اپنا ٹیرف“ تاکہ عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلائی جا سکے۔

صدرِ مملکت نے تمام تحفظات کو سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وفاقی سطح پر ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ سندھ میں توانائی کا نظام مضبوط اور پائیدار بنایا جا سکے۔

Similar Posts