شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرین تنازع پر روسی قیادت کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کی سلامتی، خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام: محکمہ خارجہ کے 1400 سے زائد ملازمین برطرف
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا گیا۔
چین کے تیرتے ٹینکوں نے مغرب میں کھلبلی مچا دی
روسی وزیر خارجہ لاروف نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔