محافظ ہی لیٹرے بن گئے، سہراب گوٹھ میں باوردی اہلکاروں نے کباڑئیے کو لوٹ لیا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں پولیس کے لبادے میں ڈاکو یا پھر پولیس ہی ڈاکو بن گئی، پولیس موبائل میں سوار باوردی اورسادہ لباس افراد کی سہراب گوٹھ میں واردات سامنے آگئی، کباڑئیے کی دوکان سے ڈھائی لاکھ، موبائل اورلائسنس یافتہ اسلحہ بھی لے گئے، ڈکیتی کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرا دیا گیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس وردی اور موبائل کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

مدعی نذیر احمد کے مطابق گزشتہ شب 7 سے 8 افراد جن میں بعض باوردی اور بعض سادہ لباس میں ملبوس تھے، پولیس موبائل پر اُن کی کباڑ کی دکان پر پہنچے اور زبردستی انہیں گاڑی میں دھکیلنے کی کوشش کی۔

کراچی: پولیس نے اپنے ہی ساتھیوں کو دھوکا دے دیا، 24 لاکھ کی نقدی غائب

شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہو گئے، تاہم اس دوران مبینہ اہلکاروں نے نذیر احمد سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی، ایک موبائل فون اور لائسنس یافتہ اسلحہ چھین لیا۔ بعد ازاں، پولیس موبائل اور ساتھ موجود مشکوک افراد موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

کراچی: پولیس سے مقابلے کے بعد لیاری گینگ کے 6 کارندے گرفتار

مدعی نے سہراب گوٹھ تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس موبائل کی موجودگی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح دیکھی گئی ہے، جس سے واقعے کی سنگینی اور مبینہ پولیس ملوث ہونے کے شبہ کو تقویت ملی ہے۔

نذیر احمد نے حکام سے اپیل کی ہے کہ اُن کی لوٹی گئی رقم، موبائل اور اسلحہ واپس دلوایا جائے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں یا جعل سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Similar Posts