سانحہ لیاری: 27 افراد کی ہلاکت، گرفتار ایس بی سی اے افسران و مالکان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

0 minutes, 0 seconds Read

سانحہ لیاری میں 27 افراد کی ہلاکت کے کیس میں ایس بی سی اے کے گرفتار افسران اور عمارت کے مالکان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں لیاری میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس کی جانب سے ایس بی سی اے کے گرفتار افسران سمیت دس افراد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ہم نے بلڈنگ کے ایک اور مالک تاج محمد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں بلڈر سمیت ایس بی سی اے کے افسران شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عمارت کا ریکارڈ نہیں مل سکا ہے، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ عمارت کے بوسیدہ ہونے کی شکایت کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، ریکارڈ کے فراہمی سیکشن افسر کی ہے۔ تفتیشی افسر سیکشن افسر سے ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے، متاثرہ شخص کو مدعی بنانے کی بجائے سیکشن افسر خود مدعی بن گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایس بی سی اے کے گرفتار افسران اور مالکان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Similar Posts