سکھر بیراج کے مختلف گیٹوں سے 5 لاوارث لاشیں برآمد ہوئی ہیں، 3 لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ دیگر کی لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے مختلف گیٹوں سے 5 لاوارث لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خوروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے 3 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہر سال بالائی علاقوں میں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بہتے ہوئے سکھر بیراج تک پہنچتی ہیں، جہاں بیراج کے گیٹوں میں پھنس جاتی ہیں، بیراج کے گیٹوں سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو پاتی اور اکثر لاشیں گل سڑ چکی ہوتی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔