سینیٹ الیکشن میں حکومت کی نمبر گیم برابر، اپوزیشن کمزور لیکن کھیل پھر بھی اپوزیشن کے حق میں

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت کی نمبر گیم برابر، اپوزیشن کمزور لیکن کھیل پھر بھی اپوزیشن کے حق میں ہے، کیا جیت نمبرز کی ہوگی یا بہتر حکمت عملی کی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی تعداد 145 ہے، جن میں پی ٹی آئی ممبران کی تعداد 92 ہے جبکہ اپوزیشن کی تعداد مخصوص نشستیں ملنے کے بعد 53 تک پہنچ گئی۔

سینیٹ میں خیبر پختونخوا سے 11 نشستوں میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس اور 2 خواتین کی نشستیں خالی ہیں۔

جنرل نشستوں پر نمبر گیم کے حساب سے اپوزیشن کی 3 سیٹیں نکالنا بھی ممکن دکھائی نہیں دیتا جبکہ حکومت کے 92 ممبران باآسانی 5 سینٹرز کو کامیاب کرایا جا سکتا ہے۔

حکومت کے لیے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک ایک سیٹ کو بغیر کسی محنت کے جیتنا بہت آسان ہے۔

اپوزیشن کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو 2 جنرل نشستیں حاصل کرسکتی ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست کے لیے اپوزیشن کو ممبران کی مطلوبہ تعداد حاصل نہیں۔

سینیٹ الیکشن میں ممبران کی تعداد کی بجائے نتائج کا تعلق نمبر گیم پر ہوتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اب دیکھنا یہ ہے کہ نمبر گیم کے حصول میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن کی حکمت عملی کام آئے گی یا نظریاتی کارکنان کا احتجاج۔

Similar Posts