کراچی : کورنگی میں شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی 23 سالہ رابعہ نے دم توڑ دیا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے ہاتھوں جلی ہوئی 23 سالہ رابعہ بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دم توڑ گئی۔

رابعہ کے لواحقین کے مطابق 14 مارچ کو اس کے شوہر وقاص نے معمولی تنازع پر اسے گھر میں آگ لگا دی تھی، جس سے وہ شدید جھلس گئی تھی۔

برنس سینٹر کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رابعہ کا چہرہ اور سینہ بری طرح متاثر ہوا تھا جبکہ جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس چکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور اسے جیل منتقل کردیا گیا۔

رابعہ کی موت کے بعد اب کیس میں قتل کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts