چہرے کو سوٹ اور نظروں کی حفاظت کرنے والے چشموں کا چناؤ کیسے کریں؟

0 minutes, 0 seconds Read

دھوپ کے چشمے نہ صرف آپ کے انداز کو نکھارتے ہیں بلکہ آنکھوں کو نقصان دہ شعاعوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ قبل از وقت بڑھاپے، موتیا اور دیگر بینائی کے مسائل سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جانیں کہ اپنی ضرورت اور فیشن کے مطابق دھوپ کے چشمے منتخب کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

دھوپ کے چشمے آپ کی شخصیت میں جدت اور اسٹائل کا تاثر لاتے ہیں۔ لیکن صرف فیشن کے لوازمات سے بڑھ کر، ان کے پہننے کے بے شمار صحت بخش فوائد بھی ہیں۔

جوتے، سن گلاسز، جینز اور ہر چیز کی آرائش کے لیے زیورات ضروری کیوں؟

دھوپ کے چشموں کے 5 اہم فوائد

ماہر امراض چشم اور سرجن ڈاکٹر نیرج سندوجا کے مطابق، ایک اچھے معیار کے دھوپ کے چشموں میں سرمایہ کاری طویل عرصے تک آپ کی آنکھوں کی صحت کو محفوظ رکھتی ہے۔

وہ کہتے ہیں، ”یو وی شعاعوں سے بچاؤ کرنے والے سن گلاسز صرف ٹھنڈا نظر آنے کے لیے نہیں بلکہ بصری قوت میں اضافےاور آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ضروری ہیں۔“

چمکتی جلد کے لیے چند آسان ترین تجاویز

نقصان دہ UV شعاعوں سے مؤثر تحفظ

دھوپ کے چشمے آپ کی آنکھوں کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتے ہیں، جو موتیا بند، میکولر انحطاط اور پلکوں کے گرد جلد کے کینسر جیسے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔ اعلیٰ معیار کے چشمے یو وی اے اور یو وی بیدونوں شعاعوں کو 99 سے 100 فیصد تک روکتے ہیں۔

آنکھوں کی بیماریوں سے حفاطت

باقاعدگی سے دھوپ کے چشمے پہننے سے فوٹوکیریٹائٹس، پٹیریجیم اور پنگیوکولا جیسی بیماریوں کے خطرات نمایاں طور پر کم ہو جاتے ہیں۔ یہ چشمے تیز روشنی اور یو وی تابکاری سے آنکھوں کی پہلی دفاعی لائن کا کام کرتے ہیں۔

آنکھوں کو ٹھنڈک اور سکون پہنچاتے ہیں

تیز روشنی اور چمک آنکھوں کو تکلیف دیتی ہے، خاص طور پر ڈرائیونگ یا باہر کھیلتے وقت۔ پولرائزڈ لینز چمک کو کم کر کے آپ کی مرئیت کو بہتر بناتے ہیں اوربیرونی ماحول کو محفوظ اور خوشگوار بناتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد جلد کی قبل از وقت عمر رسیدگی کی روک تھام

آنکھوں کے گرد کی نازک جلد پریووی شعاعوں کا زیادہ اثر جھریوں اور باریک لکیروں کا سبب بنتا ہے۔ دھوپ کے چشمے پہن کر آپ اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اس حساس جلد کی بھی حفاظت کرتے ہیں، جو آپ کو جوان اور تروتازہ دکھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کےسکون میں اضافہ:

اگر آپ نے حال ہی میں آنکھ کی سرجری کروائی ہے یا آپ کی آنکھیں روشنی کے لیے حساس ہیں، تو دھوپ کے چشمے تیز روشنی، ہوا اور گردوغبار سے بچا کر آرام فراہم کرتے ہیں۔ یہ حساسیت یا درد شقیقہ کے شکار افراد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

مختلف چہرے کی شکلوں کے لیے بہترین دھوپ کے چشمے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر چہرے کی ساخت کے لیے چشمے کا ایک مخصوص انداز بہتر ہوتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چشمہ چہرے کی شکل کے مطابق منتخب کیا جائے تو یہ نہ صرف بہتر دکھائی دیتا ہے بلکہ چہرے کے نقوش کو بھی ابھارتا ہے ۔

گول چہرہ: چوکور یا مستطیل فریمز بہترین

اگر آپ کا چہرہ گول ہے یعنی لمبائی اور چوڑائی تقریباً برابر ہے، تو آپ کے لیے چوکور یا مستطیل فریمز بہترین انتخاب ہیں۔ یہ فریمز چہرے کو پتلا دکھانے میں مدد کرتے ہیں۔ گول فریمز سے پرہیز کریں کیونکہ یہ چہرے کی گولائی کو مزید نمایاں کر دیتے ہیں۔

بیضوی چہرہ: ہراسٹائل جچتا ہے

بیضوی (اوول) چہرہ متوازن ساخت رکھتا ہے جس میں ماتھا قدرے چوڑا اور ٹھوڑی پتلی ہوتی ہے۔ اس چہرے پر تقریباً ہر قسم کے سن گلاسز جچتے ہیں۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ چشمے کا سائز چہرے کے تناسب میں ہو، نہ بہت بڑا، نہ بہت چھوٹا۔

چوکور چہرہ: گول یا بیضوی فریمز کا انتخاب کریں

چوکور چہرے میں جبڑا نمایاں اور ماتھا چوڑا ہوتا ہے۔ اسے کم کرنے کے لیے گول یا بیضوی فریمز کا انتخاب کریں۔ یہ فریمز چہرے کی سختی کو متوازن کرتے ہیں اورایک دوستانہ، نرم تاثر دیتے ہیں۔

دل نما چہرہ: کیٹ آئی اسٹائل موزوں

اگر آپ کے چہرے کا اوپر والا حصہ چوڑا اور ٹھوڑی پتلی ہے تو یہ دل نما چہرے کی نشانی ہے۔ اس ساخت کے لیے کیٹ آئی فریمز یا ایسے ڈیزائن بہتر ہیں جو نچلے حصے میں قدرے چوڑائی دیتے ہوں۔ یہ چشمے چہرے میں توازن پیدا کرتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنی آنکھوں کی صحت اور فیشن دونوں کا خیال رکھنا ہے تو دھوپ کے چشمے آپ کے لیے بہترین انتخاب ہیں، جو آپ کی بینائی کو محفوظ رکھ کر آپ کی شخصیت کو نکھارتے ہیں۔ اپنے چہرے کی مناسبت سے صحیح فریم منتخب کریں اور اپنے انداز کو نیا رنگ دیں۔

Similar Posts