پاکستانی کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ سخت ناخوش ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے بھاری معاوضے نظروں میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ برس سے سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی شیئر کا حصہ نہیں دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے معاہدوں میں میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ برقرار رہے گی، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ ہی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ کرکٹرز نے سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر آئی سی سی شئیر لیا تھا، تاہم قانونی پیچیدگی کی وجہ سے موجودہ انتظامیہ نے یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق نئے معاہدوں میں ممکنہ طور پر آخری بار یہ شیئر شامل کیا جائے گا، کرکٹرز کو کئی ماہ سے شرٹ پر سپانسر لوگو کی رقم بھی نہیں دی گئی، سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ ہی دیگر مد میں ملنے والی رقوم بھی دی جاتی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ نے ریٹینر شپ اخراجات میں گزشتہ سال سے 37 فیصد اضافہ کیا جس کے باعث 319 ملین کے اضافے سے ریٹینر شپ اخراجات بڑھ کر 1173.49 ملین ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی سابقہ میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ برقرار رہے گی، گزشتہ سال 25 کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے، 5 کے اضافے پر غور جاری ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ ہی متوقع ہے۔