مودی کو پھر دھچکا، بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات امریکا نے منسوخ کر دیے

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات امریکا نے منسوخ کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 سے 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے لیے طے شدہ یہ دورہ ری شیڈول کیا جائے گا، جس حوالے سے دونوں فریقین رابطے میں ہیں، تاہم بات چیت کے لیے نیا شیڈول ابھی تک طے نہیں پایا۔

یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

ٹرمپ کی مہمان نوازی، پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا اعلان نہیں کیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Similar Posts