ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے 11 کھلاڑی کون ہوں گے؟ نام سامنے آگئے

پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ ٹی 20 کے گروپ اے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے اور بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کی ٹیم مینیجمنٹ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے عمان کے خلاف 93 رنز سے فتح حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرکے بھارتی بلے بازوں کو اسپن کے جال میں ہی پھنسانے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ ٹیم مینجمنٹ نے یہ سوچ بھی رکھی ہے کہ اسٹیڈیم پہنچ کر فاسٹ بولر حارث رؤف کو الیون میں شامل کرنا ہے یا نہیں، اس متعلق سوچا جاسکتا ہے تاہم اس بات کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں۔


AAJ News Whatsapp

ذرائع کے مطابق پاکستان کی 11 رکنی ٹیم بھارت کے خلاف ان گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، محمد حارث ( وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Similar Posts