ایران نے حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

ایران نے یمن کے حوثی گروپ سے متعلق واضح کیا ہے کہ وہ حوثیوں کے اقدامات کا براہِ راست فریق نہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حوثیوں کے خلاف حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں حوثیوں سے متعلق کشیدگی اور ان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں پر بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حوثیوں پر حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں اور سفارتی ذرائع کو استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔

ایرانی تجویز پر حتمی فیصلہ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کرے گی۔ یہ فیصلہ متعلقہ فریقوں کے درمیان موجود دفاعی معاہدے کے تحت کیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے حوثیوں سے لاتعلقی کا اظہار اس معاملے میں تہران کے مؤقف کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتا ہے، تاہم حتمی پالیسی اور آئندہ کے اقدامات کا فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

Related posts