پاکستانی فلم ’موکلانی‘ نے آسکر کا ہم پلہ عالمی ایوارڈ جیت لیا

0 minutes, 3 seconds Read
پاکستانی فلم ’موکلانی دی لاسٹ موہناز‘ نے بین الاقوامی سطح پر ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت لیا ہے۔

یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کی مقامی ماہی گیر برادری ’موہنا‘ کی جدوجہد کی داستان پیش کرتی ہے۔

فلم کے ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ ’’تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم ’موکلانی‘ پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں اس ایوارڈ کو آسکر ایوارڈ کے برابر کی اہمیت حاصل ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Jawad Sharif (@jawadshariffilms)

یہ ایوارڈ فلم کو 500 سے زائد بین الاقوامی فلموں میں سے منتخب کرکے دیا گیا، جو اس کی معیاری تخلیق اور پاکستان کے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں اس کے مؤثر بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔

فلم ’موکلانی‘ کا پہلا ٹیزر 4 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز کو فلمی دنیا میں آسکر ایوارڈز کے متوازی حیثیت حاصل ہے، جو اسے پاکستانی سنیما کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی بناتی ہے۔ یہ فلم نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ پورے خطے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جو ثابت کرتی ہے کہ معیاری مواد تخلیق کرنے والے پاکستانی فنکار عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

یہ کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کی ایک نئی داستان رقم کرتی ہے اور آنے والے وقتوں میں پاکستانی فلم میکرز کے لیے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں سمیٹنے کے نئے دروازے کھولتی ہے۔

Similar Posts