سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش

0 minutes, 0 seconds Read
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

Similar Posts