اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ

0 minutes, 0 seconds Read
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 18 کا تعلق دیہی علاقوں اور 7 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، اس وقت 19 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو ہائی رسک قرار دے کر خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کے دوران 44 ہزار 636 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں اور 28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی اور ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر فوری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسدادی اقدامات کے تحت ایک ہزار 684 رہائشی علاقوں میں اسپرے مہم مکمل کی گئی ہے، جبکہ 2 ہزار 585 مقامات پر بڑے پیمانے پر فوگنگ آپریشن بھی مکمل کیے گئے۔

Similar Posts