سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے دونوں صوبوں کے گورنرز کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

’عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘، صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

گورنر سندھ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد، کراچی والوں کو عید سادگی سے منانے کی ترغیب

’ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے‘: عید کے موقع پر سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنی جانب سے صوبے کے عوام کو بھی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی جبکہ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے عیدالفطر کے پر مسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے انہیں بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

Similar Posts