تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 5 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جسے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ فوری طور پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 18 سے 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا لیاری ایکسپریس وے پر شام کے وقت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ عیسیٰ نگری لیاری ایکسپریس وے پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ متوفی راہگیر بتایا جاتا ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 45 سال ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔