کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی۔

Similar Posts