ذرائع کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
جےیوآئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوں گے ۔ اس اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹیرین سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشاورت بھی ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 کی حمایت اور صوبے کے حصوں میں کمی کو مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو
واضح رہے کہ گزشتہ شب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کو مسترد کرتے ہیں تاہم آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا گزشتہ روز کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں حکومت کی مجوزہ 27ویں ترمیم پر غور کیا گیا تاہم پیپلزپارٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی اور سی ای سی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس کے پہلے سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں،حکومت نے آرٹیکل 243 میں تبدیلیوں کا سوچا ہے ہم اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔