لیجنڈری ریسلر رے مسٹیریو سے متعلق مداحوں کیلئے بری خبر

0 minutes, 0 seconds Read

نامور ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا سے قبل مقبول ریسلر ’رے مسٹیریو‘ سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ رے مسٹیریو ریسل مینیا 41 سے ایک روز قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 50 سالہ ہال آف فیمر رے مسٹیریو کی سال 2023 کے آخر میں گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی) تاہم اب وہ ایک اور انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی ریسل مینیا میں انٹری ناممکن ہوگئی ہے۔

امریکی شہر لاس ویگس میں ہونے والے شو اسمیک ڈاؤن کے دوران وہ ڈریگن لی اور ری فینکس کے ساتھ مل کر چیڈ گیبل اور دی کریڈ برادرز کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ اسٹار ’رے مسٹیریو‘ انتقال کر گئے

لیکن وہ مقابلہ مکمل نہ کرسکے اور میڈیکل ٹیم کو اس دوران ان کے پاس دیکھا گیا۔ بعد ازاں رے مسٹیریو کو سہارا دے کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا کیونکہ وہ اپنی ٹانگ پر وزن نہیں ڈال پا رہے تھے۔

ایل گرانڈے امریکینو کے ساتھ ان کے طے شدہ ریسل مینیا مقابلے کے بارے میں فی الحال کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آسکی ہے ہے۔

رے مسٹیریو کی انجری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

دیگر شائقین یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ رے مسٹیریو کی جگہ ریسل مینیا میں امریکینو سے کون لڑے گا۔

Similar Posts