ٹائٹل کی جنگ: پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج ہوگا

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لیے دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلا جانے والا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچی ہیں۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت نے افغانستان کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔ گزشتہ میچ میں پاکستانی بولر رضوان اللہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ حیان خان نے 69 اور عثمان خان نے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے۔

دوسری جانب بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں بھی بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد آج کا فائنل دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی، جبکہ بھارتی ٹیم ایشیائی چیمپئن بننے کی کوشش کرے گی۔

Related posts