پاکستانی مرد خوبصورت نظر آنے کیلیے کیا کررہے ہیں؟ ایاز سموں کا بڑا انکشاف

معروف پاکستانی کامیڈین اور میزبان ایاز سموں نے انکشاف کیا ہے کہ مرد اداکار بھی خوبصورتی کیلیے ہونٹوں کے بوٹوکس سمیت چہرے کیلیے دیگر کام کرواتے ہیں۔

ایاز سموں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سارے ایسے اداکار ہیں جو خوبصورت نظر آنے کیلیے ہونٹوں کا پروسیجر (بوٹوکس) کرواتے ہیں اور انہیں یہ عمل غلط نہیں لگتا۔

کامیڈین نے کہا کہ ہونٹوں کی سرجری اور خوبصورتی کیلیے دیگر پروسیجرز کروانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ اچھا نظر آنے کیلیے اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں اور چہرہ بھی انکا ہوتا ہے جبکہ نفع یا نقصان بھی وہ ہی برداشت کرتے ہیں۔ 

سموں نے دعویٰ کیا کہ خواتین کی خوبصورتی بڑھوانے کے جو پروسیجرز تھے اُسی طرح اب مردوں کیلیے بھی آگئے ہیں۔ ایاز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ابھی تک مصنوعی طریقے سے خوبصورتی کو اپنانے کی کوشش نہیں کی۔

شو میں ایاز سمو نے اور بھی کئی سوالات کے جواب دیے اور بھارتی کامیڈین کپل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا اداکار بھی قرار دیا اور کہا کہ یہ ضروری نہیں وہ تمام شعبوں میں بہترین کام کریں، وہ ٹی وی میزبانی سے اتنا کما لیتے ہیں کہ انہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
 

Similar Posts