پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے 21سالہ امام ہارون اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔
تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آنے کے بعد شوٹ آوٹ مقابلے میں ناکام رہنے کے سبب فائنل مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکے۔