پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بیٹی کی جانب سے خود کو ’غیر حاضر باپ‘ قرار دیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔
شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلا عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کے والد ان کی زندگی کے بیشتر حصے سے غیر حاضر رہے۔
پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا جس سے انہیں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
بیٹی کی جانب سے غیر حاضر قرار دیے جانے کے بعد شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر پوسٹ کیں اور پوسٹ کا کیپشن ’دی ایبسنٹ فادر‘ یعنی غیر حاضر باپ رکھا۔
واضح رہے شمعون عباسی اور جویریا عباسی نے ایک دوسرے پر کبھی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کی ہے۔ البتہ، انزیلا کی شادی کے میں شمعون عباسی کی عدم موجودگی پر ان کے درمیان چپقلش کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔