ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت برآمدی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم

حکومت نے برآمدی اشیا پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت وصول کی جانے والی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی، ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق یہ ڈیوٹی فنانس ایکٹ 1991ء کے تحت نافذ کی گئی تھی، برآمدکنندگان کی جانب سے وزیرِ اعظم کو سفارش کی گئی تھی کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں وصول کی جانے والی یہ ڈیوٹی برآمدی لاگت میں اضافہ کرتی ہے اس لیے اسے ختم کیا جائے ۔

حکومت نے برآمدکنندگان کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں برآمدی شعبے کو ریلیف ملنے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

Similar Posts