قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے مالکان اور ماہرین آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس کیلئے کمپنیوں کے مالکان اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نجکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی جائے گی، پی آئی اے کی فائنل بڈ میں چار کمپنیاں حصہ لیں گی جن میں فوجی فرٹیلائزر، عارف حبیب، یونس برادرز اور ایئر بلیو شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی بڈ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو کچھ تحفظات تھے تاہم وزیر اعظم از خود اس معاملے پر بات چیت کرکے تحفظات دور کریں گے۔