کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں واٹر بورڈ کے ملازم سمیت دو افراد زخمی

شہر قائد کے علاقے نیوکراچی بلال کالونی اور سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں واٹر بورڈ کے ملازم سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والا واٹر بورڈ کا ملازم سیاسی جماعت کا رکن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے عالم پرائڈ کے قریب نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حاجی شہزاد ولد نایاب کے نام سے کی گئی۔

زخمی ہونے والا شخص واٹر بورڈ کا ملازم اور سیاسی جماعت کا رکن ہے۔ 

بلال کالونی پولیس اوراینٹی کرائم یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں ،  فائرنگ کا واقعہ ٹارگیٹٹڈ معلوم ہوتا ہے۔ 

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فورD گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 

زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ حارث ولد شفیق کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Similar Posts