کالعدم تنظیم داعش کا گرفتار رکن پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم تنظیم داعش کا گرفتار رکن کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کورٹ میں پیش کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج فرید خان علیزئی نے تفتیش کے لیے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ 

تفتیشی افسر سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم طفیل کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ ملزم پشاور سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واردات میں ملوث ہے۔

ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

Similar Posts