برطانیہ: ہوا سے منہ میں جانیوالا پتہ تھوکنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

برطانیہ میں ایک شہری کو ہوا سے منہ جانے والے پتہ تھوکنا مہنگا پڑ گیا۔

برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر  سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ رائے مارش پر 250 پاؤنڈ کا یہ جرمانہ رواں برس کے ابتداء میں اسکیگنس واقعے کے بعد عائد کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ اس کا ذمہ دار کچرا اٹھانے والے ادارے کو قرار دے رہے ہیں۔

ایسٹ لنزے ڈسٹرکٹ کونسل (ای ایل ڈی سی) نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انفورسمنٹ ٹیمیں صرف ان افراد تک جاتی ہیں جن کو ماحولیاتی جرائم کا مرتکب پایا جاتا ہے۔

یہ واقعہ خبروں کی زینت اس وقت بنا جب متاثر شہری کی بیٹی جین فٹزپیٹرک نے فیس بک پر پوسٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جھیل کے کنارے معمول کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے جہاں سانس کے ساتھ ان کے منہ میں پتہ چلا گیا اور گلے میں پھنس گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو شدید دمہ اور قلبی مرض ہے، انہوں نے کھانس کر پتہ باہر نکالا اور تھوک دیا (صرف پتہ)۔ مقامی حکام فوراً ان کے پاس پہنچے اور بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا بتایا اور 160 پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا۔

جین کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے صفائی دینے کی کوشش کی اور پتہ دکھایا جبکہ وہاں کوئی تھوک نہیں تھا لیکن پھر بھی ان پر 160 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ دنوں بعد ان کے والد صاحب نے چلتے ہوئے ناک صاف کرنے کے لیے جیب سے رمال نکالا، اس سے پہلے کہ وہ رمال واپس جیب میں رکھتے، ایک افسر ان تک پہنچ گئے اور ایک اور جرمانہ عائد کر دیا۔

تاہم، اپیل کرنے پر رائے مارش کا 250 پاؤنڈ کا جرمانہ 150 پاؤنڈ تک کر دیا گیا جس کو انہوں نے ادا کردیا۔

Similar Posts