سعودی عرب: سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر کرسٹیانو رونالڈو کی سیکیورٹی میں اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

مقبول ترین پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی مزید سخت کردی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں النصر کی جانب سے کھیلنے والے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو آن لائن دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد اپنی سیکیورٹی ٹیم تبدیل کردی ہے۔ وہ اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ ریاض میں مقیم ہیں، لیکن دھمکیوں کی وجہ سے سیکیورٹی میں اضافہ کردیا، جس میں ایک نیا ہیڈ باڈی گارڈ بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

2024 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالوں میں کونسا کھلاڑی پہلے نمبر پر رہا؟ فہرست جاری

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔ رونالڈو نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اپنے خاندان کو آن لائن دھمکیوں کے باعث ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے کیا ہے۔

ریفری کو میسی سے آٹو گراف کی درخواست مہنگی پڑ گئی، بڑی پابندی لگ گئی

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال میں ہائی رسک سیکیورٹی کے ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا ہے۔

Similar Posts