میٹا نے انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔
ان تبدیلیوں کے مطابق، 16 سال سے کم عمر کے صارفین لائیو اسٹریمنگ صرف اس صورت میں کر سکیں گے جب انہیں والدین یا سرپرستوں کی اجازت حاصل ہو۔
جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کی نشاندہی کر نے والا اے آئی ماڈل تیار کرلیا
کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر ’ٹین اکاؤنٹ سیٹنگز‘ کا اطلاق ہوگا، جس کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس خودکار طور پر پرائیویٹ ہو جائیں گے اور انہیں مخصوص مواد تک رسائی محدود کی جائے گی۔
یہ اقدام کم عمر صارفین کو نامناسب یا نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
مزید برآں، میٹا نے مشتبہ اکاؤنٹس کی جانب سے نوجوانوں کو ہدف بنانا مشکل بنانے کے لیے نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں۔ ان ٹولز میں مشتبہ اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کے بارے میں انتباہ جاری کرنا اور ان اکاؤنٹس کو مخصوص مواد تک رسائی سے روکنا شامل ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نوجوانوں کی آن لائن سیکیورٹی اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔
یہ تبدیلیاں میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کی حفاظت اور آن لائن ماحول کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں، جو مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کے تحفظ سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر کی گئی ہیں۔