کراچی، صنعتی ایریا سے چادر میں لپٹی خاتون کی ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں نیو کراچی صنعتی ایریا سے یکم جنوری کو کچرا کنڈی کے قریب سے چادر میں لپٹی ہوئی نامعلوم خاتون کی ملنے والی تشدد زدہ لاش کو 36 سالہ آسیہ زوجہ جوار کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔ 

مقتولہ سہراب گوٹھ کی رہائشی تھی جو یکم جنوری کو گھر سے نازک نامی شخص کے ہمراہ گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔ 

شوہر نے سہراب گوٹھ تھانے میں 6 جنوری کو اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ 

اس حوالے سے مقتولہ آسیہ بی بی کے شوہر جوار نے چھیپا سرد خانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ احمد جمال پاڑہ کا رہائشی ہے اور اس کی بیوی یکم جنوری کو گھر سے گئی تھی جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے اور اس کے اغوا کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں 6 جنوری کو درج کرایا تھا۔ 

شوہر کے مطابق اس کی اہلیہ کی لاش یکم جنوری کی شب نیو کراچی صنعیتی ایریا کے علاقے 7 نمبر سے ملی تھی۔ 

مقتولہ کے شوہر مدعی مقدمہ جوار نے سہراب گوٹھ پولیس کو بیان دیا ہے کہ یکم جنوری کو وہ اپنے کام پر چلا گیا تھا کہ میری بیوی اپنے 2 بچوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ نازک ہاشمی نامی شخص نے فون کر کے میری بیوی کو کہا کہ آپ کے گھر کے باہر کھڑ ہوا ہوں آجاؤ۔

اس پر میری بیوی نازک کے ہمراہ اپنے بچوں کو گھر پر ہی چھوڑ کر چلی گئی تھی اور پڑوس کو کہا تھا کہ وہ بچوں کا خیال رکھے لیکن اس کے بعد سے وہ اب تک گھر واپس نہیں آئی۔ 

انھوں نے بتایا کہ نازک ہاشمی نامی شخص ایوب گوٹھ میں چلنے والے لنگر پر کام کرتا ہے جہاں پر اس کی اہلیہ کھانا لینے جاتی تھی اور اس نے میری بیوی کو دھمکی بھی دی تھی کہ مجھ سے دوستی نہیں کی تو تمھیں اغوا کر لونگا۔

مدعی جواد نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی آسیہ کو نازک نامی شخص نے بہلا پھسلا کر اغوا کیا ہے۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ 

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی لاش کو اس کے شوہر کے حوالے کر دی جبکہ مقدمے میں نامزد نازک ہاشمی نامی شخص کو پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جس کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کی وجہ سمیت دیگر معاملات کا علم ہو سکے گا ۔

Similar Posts