آئی ٹی سی این ایشیا 2026، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری میں نئی پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور عالمی تعاون کے فروغ کا اہم ذریعہ بن رہا ہے۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو اجاگر کر رہا ہے۔

ایونٹ کے دوران گلگت بلتستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور پریمیئر کیبلز کے درمیان کنیکٹیویٹی بہتر بنانے کا معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کا مقصد خطے میں ڈیجیٹل اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے۔

اس اقدام سے رسائی میں اضافہ اور طویل المدتی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 عالمی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے.

عالمی سی آئی ایس او سمٹ ایونٹ میں نمایاں رہی جو پاکستان کے سائبر سیکیورٹی منظرنامے کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہا ہے۔ سمٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 500 سے زائد سینئر سائبر سیکیورٹی اور ٹیک رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی سی آئی ایس او فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا نے سمٹ کی قیادت کی۔

ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری کے تحت نئی شراکت داری اور کنیکٹیویٹی کیساتھ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کا دوسرا دن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

Similar Posts