سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کئے جانے کیخلاف ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی تاہم درخواستگزار کے وکیل نے مزید کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا جس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک سیل کئے جانے کیخلاف ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ ایس بی سی اے نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد کلینک ڈی سیل کردیا ہے۔
ڈینٹل کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے ایس بی سی اے کی جانب سے ڈینٹل کلینک سیل کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔