سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 13 مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل پایا ہے۔ چیف جسٹس آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کر دی گئی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔
9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔