برطانیہ کے فوجی، اضافی فضائی دفاعی سازوسامان مشرق وسطیٰ بھیجے گا

0 minutes, 0 seconds Read
برطانیہ کے وزیردفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کی مدد کے لیے فضائی دفاعی سازوسامان اور فوجی بھیج دے گا جہاں ایران کی جانب سے حملے جاری ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیردفاع جان ہیلی نے سعودی عرب، قطر اور بحرین کا دورہ کیا، جس کے بارے میں برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ جان ہیلی نے اتحادیوں کے ساتھ آبنائے ہرمز خطے کی سلامتی کے حوالے سے برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سعودی عرب میں اسکائی سیبر تعینات کرے گا جو کہ برطانوی فوج کا زمینی فضائی دفاعی نظام ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق اسی دوران جان ہیلی نے اعلان کیا کہ قطر میں برطانوی ٹائفون فائٹر طیاروں کی تعیناتی میں مزید اضافہ کیا جائے گا جہاں برطانیہ اور قطر کا مشترکہ اسکواڈرن کام کر رہا ہے

مزید بتایا گیا کہ برطانیہ کا لائٹ ویٹ ملٹی رول لانچر اب بحرین میں موجود ہے، جہاں اسے اس ملک کے دفاعی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے۔

وزیردفاع جان ہیلی نے بتایا کہ برطانوی فوجی صرف فضائی فاعی نطام کی تنصیب، تربیت اور چلانے میں مدد کریں گے اور اس کے لیے تقریباً ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے تاکہ فضائی اور فضائی دفاع کو فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں خلیج کے ہمارے شراکت داروں کی اپنی ریاستوں کے تحفظ کے لیے بہادرانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم مشرق وسطیٰ میں اپنے طویل مدتی شراکت داروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اس تنازع کے جلد حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Similar Posts