کریلا ایک ایسا سبزی ہے جو صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد سے بھرپور ہے، لیکن اس کا حد سے زیادہ کڑوا ذائقہ بہت سے لوگوں کو اسے اپنے کھانوں میں شامل کرنے سے روکتا ہے۔
کریلے میں وٹامن اے، وٹامن سی، زنک، فائبر، اور آئرن جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو اس کے مختلف صحت کے فوائد کو تقویت دیتے ہیں۔
مکھانے ہر کسی کے لیے بہترین اسنیکس کیوں نہیں ہیں؟
یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے، اور وزن کم کرنے والوں کے لیے بھی یہ مفید ہے۔
تاہم، اس کی کڑواہٹ اکثر لوگوں کو پریشان کرتی ہے، جو اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ خوشخبری یہ ہے کہ چند سادہ طریقے ہیں جو کریلے کی کڑواہٹ کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
چینی چھوڑنے سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟ حقائق جو سب کو نہیں معلوم
آئیے جانتے ہیں کچھ آسان طریقے جو کریلے کو مزید لذیذ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے
کریلا کی تلخی کو کم کرنے کے 5 آسان طریقے
سرکے والے پانی میں بھگوئیں
کریلے کی تلخی کم کرنے کا پہلا قدم یہ ہے کہ اسے سرکے والے پانی میں بھگو لیں۔ ایک کپ پانی میں 2 سے 3 چمچ سرکہ ملا کر، کٹے ہوئے کریلے کو اس میں 30 منٹ کے لیے بھگو دیں۔
یہ طریقہ کڑوے پن کو نیوٹرلائز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس سے کریلا کھانے کے قابل بن جاتا ہے۔
نمک لگائیں
یہ ایک آسان طریقہ ہے جو کڑوےپن کو کم کرتا ہے۔ سب سے پہلے، کریلے کا چھلکا اُتار کر اس پر مناسب مقدار میں نمک لگا کر 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد کریلے کو اچھی طرح دھوئیں اور پانی نکال کر نچوڑ لیں۔ یہ طریقہ کڑواہٹ کم کرنے میں بہت مؤثر ہے۔
بیسن کا استعمال کریں
کریلا پکانے کے دوران اس کے چھلکے کو اُتارنا ضروری ہے کیونکہ وہ سب سے زیادہ کڑوا ہوتا ہے۔ چھلکا اُتارنے کے بعد کریلے کے ٹکڑوں کو اچھی طرح تل لیں۔
پھر ان ٹکڑوں کو پیاز اور ٹماٹر کے مصالحے میں ڈال کر اُن پر بھنے ہوئے بیسن کا چھڑکاؤ کریں۔ بیسن کریلے کی کڑواہٹ کو کم کرنے کے ساتھ اس کے ذائقے کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
پیاز کا استعمال کریں
پیاز کریلے کی تلخی کو کم کرنے کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ آدھا کلو کریلا پکانے جا رہے ہیں، تو اس میں 4 سے 5 بڑے پیاز اور 3 سے 4 ٹماٹر شامل کریں۔
پیاز کی ہلکی مٹھاس کریلے کی تلخی کو چھپانے میں مدد دیتی ہے اور مزید ذائقے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔
دہی کا استعمال کریں
دہی بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔ جب آپ پیاز، ٹماٹر اور مصالحے کا مرکب تیار کر لیں، تو اس میں آدھا کپ دہی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں تلے ہوئے کریلے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ دہی کھانے کو مزید کریمی اور خوش ذائقہ بنا دیتی ہے۔
کریلا ذخیرہ کرنے کے طریقے
کریلے کو چھلکنا اور کاٹنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ آپ پہلے سے تیار کر کے رکھیں۔ سب سے پہلے، کریلے کا چھلکا اُتار کر بیج نکال لیں کیونکہ بیج بھی کڑوے پن میں اضافہ کرتے ہیں۔ پھر کریلے پر نمک لگا کر اسے 2 سے 3 دن تک دھوپ میں رکھیں تاکہ نمک تلخی نکال سکے۔
اس کے بعد آپ اسے محفوظ کر سکتے ہیں اور بعد میں استعمال کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ آپ کریلے کو دھو کر تل کر بھی فریج میں 4 سے 5 دن کے لیے رکھ سکتے ہیں اور جب چاہیں اسے پکانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ان سادہ طریقوں سے آپ کریلے کے بے شمار صحت کے فوائد کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، بغیرکڑواہٹ کے مسئلے کے۔