حکومت سندھ کی درخواست پر وزیر اعظم نے آج ہی سی سی آئی (کونسل آف کامن انٹرسٹ) کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس آج شام کو اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس کی تاریخ پہلے دو مئی رکھی گئی تھی تاہم حکومت سندھ کی گزارش پر اجلاس کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں کینالوں کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرے کا اعلان
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت کینالوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔
کراچی میں متنازع کینال کیخلاف وکلا احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑ ڈالا
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ اجلاس کینالوں کے مسئلے کا حل نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا.