پاک بھارت کشیدگی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کیلئے اپنی 10 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت اور سکردو جانے والی اور وہاں سے واپس آنے والی پروازیں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کیلئے روانہ ہونے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں پی کے 601، پی کے 603، پی کے 605،پی کے 451 شامل ہیں۔
اسی طرح گلگت اور سکردو سے اسلام آباد واپس آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں پی کے 602 اور پی کے 604 شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں موجود دفاعی عہدیداروں نے ہائی کمیشنز چھوڑ دیئے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر شمالی علاقہ جات کیلئے 10 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ مسافروں کو متبادل انتظامات کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔