کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ انسانوں کے جسم پر کتوں، بلیوں یا گوریلوں کی طرح گھنے بال کیوں نہیں ہوتے؟
انسانوں سمیت کچھ دوسرے ممالیہ جیسے ہاتھی، گینڈے اور ننگے چوہے (نیکیڈ مول ریٹس) کے جسم پر بھی بہت کم بال ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ کچھ سمندری جانوروں، جیسے وہیل اور ڈالفن، میں بھی بال نہ ہونے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔
کیا سمپسنز نے پاک بھارت ایٹمی جنگ کی پیشگوئی بھی کی ہے؟ کشیدگی کے دوران کلپ وائرل
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ قدیم ممالیہ جانور، جو ڈائناسورز کے دور میں موجود تھے، نہایت بال دار ہوا کرتے تھے۔ لیکن کروڑوں سالوں میں کچھ ممالیہ جن میں انسان بھی شامل ہیں ایسی اقسام میں تبدیل ہوئے جن کے جسم پر بال کم ہو گئے۔
بالوں کی کئی اہم ذمہ داریاں ہیں۔ یہ جسم کو گرم رکھتے ہیں،جلد کو سورج کی شعاعوں اور زخموں سے بچاتے ہیں، اردگرد کے ماحول کو محسوس کرنے میں مدد دیتے ہیں
’بیوڑے‘ بن مانسوں کی خفیہ ویڈیو نے انسانی شراب نوشی کی عادت کا راز کھول دیا
انسانوں کے جسم پر بھی بال ہوتے ہیں، لیکن یہ عام طور پر بہت باریک اور کم ہوتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی مثال ہمارے سر کے بال ہیں، جو سورج کی تیز روشنی سے کھوپڑی کو محفوظ رکھتے ہیں۔ زیرِ بازو اور جسم کے مخصوص حصوں کے بال جلد کی رگڑ کو کم کرتے اور پسینے کو پھیلانے میں مدد دیتے ہیں تاکہ جسم جلدی ٹھنڈا ہو سکے۔
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ انسانوں اور چمپینزی کی ارتقائی راہیں تقریباً 70 لاکھ سال قبل الگ ہوئیں۔ سائنسدانوں کے مطابق، انسانوں کے جسم پر بال کم ہونے کی بڑی وجہ پسینے کے ذریعے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت ہے۔
انسانوں کے جسم پر پسینے کے غدود کی تعداد دیگر ممالیہ کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ جب پسینہ جلد سے بخارات بن کر اڑتا ہے تو جسم کی گرمی ساتھ لے جاتا ہے۔ یہی اندرونی کولنگ سسٹم ہے جس نے ابتدائی انسانوں کو افریقی گرم میدانوں میں زندہ رہنے اور شکار کرنے کے قابل بنایا۔
پٹسبرگ یونیورسٹی کی ماہر حیاتیات پروفیسر ماریا چکینا کی تحقیقاتی ٹیم نے 62 ممالیہ جانوروں کے ڈی این اے کا موازنہ کیا، جن میں انسان، آرمڈیلو، کتا، اور گلہری شامل تھے۔
تحقیق سے پتا چلا کہ انسانوں کے اندر اب بھی وہ تمام جینز موجود ہیں جو مکمل جسمانی بالوں کے لیے درکار ہیں، مگر وہ جینز یا تو غیر فعال ہو چکے ہیں یا بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ نایاب جینیاتی تبدیلیاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ انسانوں کے اندر آج بھی ایسے جینز موجود ہیں جو بالوں کی بہتات کا سبب بن سکتے ہیں، اگر وہ فعال ہو جائیں۔