پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کی کمی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس گھٹ کر 1 لاکھ 13 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری حلقوں کے مطابق سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورت حال، بجٹ سے متعلق خدشات اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے نے مارکیٹ پر دباؤ برقرار رکھا، جس کے باعث فروخت کا رجحان غالب رہا۔

دوسری جانب زرمبادلہ کی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہو کر 281 روپے پر آ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی معمولی بہتری وقتی ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ کو استحکام دینے کے لیے حکومت کو واضح اقتصادی حکمتِ عملی دینا ہوگی

Similar Posts