اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کے لیے ثالثی کی پیش کش کردی، انھوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کوئی غلطی نہ کریں، معاملات افہام و تفہیم سے طے کریں، کوئی بھی جنگی حرکت کنٹرول سے باہر ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتی، یہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے دونوں ممالک ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں، انہوں نے کہا کہ میں امن کیلئے اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم پیش کرتا ہوں۔
پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک اچھی طرح جان لیں کہ جنگ امن کا حل نہیں، جنگ کا ملٹری حل نہیں ہوتا کوئی بھی جنگی حرکت کنٹرول سے باہر ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کرتا ہوں، معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کرنا ناقابل قبول ہے۔
انتونیو گوتیرس نے خطاب میں مزید کہا کہ دونوں ممالک کو پیغام ہے کوئی غلطی نہ کرنا، دونوں ممالک ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں۔