امریکا کا 4 اسٹار جنرلز کی تعداد میں بڑی کمی کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی وزیر دفاع نے 4 اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی کا حکم جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے کہا کہ پنٹاگون فور اسٹار عہدوں میں 20 فیصد تک کمی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرلز اور فلیگ افسران کی تعداد میں مزید 10 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

امریکی ریاست میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے بل منظور، معاہدے ختم ہوں گے

امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ دفاع خطرات کو روکنے اور فیصلہ کن فتح کے لیے فوجی دستوں کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Similar Posts