بھارتی نوجوان کا پاکستان مخالف بیان دینے سے انکار، اینکر کو موقع پر ہاف فرائی کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

مودی ہو یا بھارتی فوج ہو یا ہو میڈیا، ہر محاذ پر ذلت و رسوائی انکا مقدرر بن رہی ہے۔ بھارت کے عوام ہی اب انہیں آئینہ دکھا رہے ہیں۔ ایک انتہا پسند اینکر نے بھارتی بچے سے پاکستان کے خلاف کچھ اگلوانا چاہا تو اس نے موقع پر ہی اینکر کو ہاف فرائی کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی صحافی ایک نوجوان کو پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کرتا نظر آ رہا ہے اور آس پاس دیگر لوگ بھی کھڑے ہیں۔

بھارتی صحافی نے پاکستان کا دفاع کرنے والے نوجوان سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے اور آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟

نوجوان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’میرا نام محمد کیف ہے اور میں بہار سے ہوں‘، صحافی نے نوجوان سے کہا کہ ’آپ کو تھوڑی سی بھی شرم نہیں آ رہی کہ بھارت میں رہتے ہوئے آپ پاکستان کا دفاع کر رہے ہو؟‘

نوجوان نے بھارتی صحافی کو جواب میں کہا ’ نہیں، مجھے شرم نہیں آرہی اور آپ جو یہ خبر بنا رہے ہو تو آپ کو شرم نہیں آرہی کہ کیا خبر بنا رہے ہو؟ ہندو اور مسلمانوں کے بارے میں جھوٹی خبریں بنا کر پھیلا رہے ہو اور مجھے یہ بتاؤ کے اس معاملے میں بھارت کا دفاع کیوں کرنا ہے؟’

نوجوان نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں بھی ہندو اور مسلمان دونوں رہتے ہیں تو پھر کیوں ختم کرنا ہے؟‘

نوجوان نے مزید کہا ’سب انسان ہیں، سب کو زندگی جینے کا پورا حق ہے اور میں اس معاملے میں پاکستان کا دفاع کرتا ہوں‘۔

Similar Posts