بھارت کا ایک اور بزدلانہ اقدام، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت نے پاکستان پر حملے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی، سکھ زائرین کو کوریڈور میں داخلے سے روک دیا گیا۔

بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر میزائل حملے کیے، جس میں تقریباً 30 پاکستانی شہری شہید اور 45 سے زائد زخمی ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے گئے جبکہ فورسز نے 7 ڈرون بھی مار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان اور بھارت کی سرحدی گزر گاہ کرتار پور راہداری کو سکھ زائرین کیلئے بند کردیا، سکھ زائرین کو کرتار پور کوریڈور میں داخلے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری تا حکم ثانی یاتریوں کیلئے بند رہے گی۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کے فیصلے کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی بھارتی کو ملک سے جانے کی ہدایت کی تھی تاہم سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

Similar Posts