پاکستان نے بھارت کی ملٹری سیٹلائٹ جام کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

پاک فضائیہ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی ملٹری سیٹلائٹ کو مکمل طور پر جام کر دیا ہے، جس کے بعد یہ سیٹلائٹ غیر فعال ہو چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ (PAF) کی سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر یونٹس نے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو ٹارگٹ کر کے اس کی کمیونیکیشن اور نیویگیشن صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ یہ کارروائی بھارت کی جانب سے پاکستان پر تین ایئربیسز پر حملوں اور مزید ڈرون حملوں کے بعد کی گئی جوابی کارروائی کا حصہ ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک

واضح رہے کہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب تک بھارت کو S-400 میزائل سسٹم، براہموس میزائل اسٹوریج سائٹس، چار ایئربیسز، تین ایئرفیلڈز، کنڈلا سی پورٹ، اور ایک دہشت گرد کیمپ سمیت کئی عسکری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

بھارتی عسکری سیٹلائٹ کا غیر فعال ہونا بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ سیٹلائٹ بھارتی افواج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول، جاسوسی اور اہدافی نظام کا اہم حصہ تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستانی ڈرونز نئی دہلی اور گجرات کی فضاؤں میں پرواز کرتے پائے گئے اور بھارت کی کئی عسکری و حساس ویب سائٹس کو ہیک اور ڈیٹا لیک کیا جا چکا ہے۔

Similar Posts