پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے ہرایا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔

کوشل پریرا 61، محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25 اور بھانوکا راجا پکسا 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹائمل ملز نے تین، سلمان ارشاد نے دو جبکہ عماد وسیم اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ 107رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سلمان علی آغا نے 33، اور کپتان شاداب خان نے 26 رنز بنائے ۔ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹرافی کے حصول کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رات ساڑھے سات بجے زور کاجوڑ پڑے گا۔

Similar Posts