کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 15 میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے شہریوں کو یرغمال بنا کر قربانی کے جانور لوٹ لیے۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق سیکٹر 15 میں 6 سے 8 رکنی گینگ نے واردات کی، ڈاکوؤں نے پک اپ اور موٹر سواروں کو ویران علاقے میں لے جا کر یرغمال بنایا۔
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد قتل، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو باندھ کر قربانی کے جانور خالی پک اپ پر منتقل کیے، ڈاکوؤں نے ایک پک اپ اور موٹر سائیکل کو بھی روکا، پک اپ پر 3 گائیں لدی ہوئی تھیں، تاہم پولیس کو دیکھ کر ڈاکو 2 گائیں چھوڑ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل اسکواڈ نے کارروائی کر کے ایک گائے اور سوزوکی پک اپ کو لٹنے سے بچا لیا، موٹر سائیکل اسکواڈ نے بتایا کہ اندھیرے کے باعث کارروائی میں معمولی تاخیر ہوئی، تاہم علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔