کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر الٹی بس کی کھڑکیوں سے باہر نکلے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے نتیجے میں پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

Similar Posts